ہم میں سے اکثر لوگ اپنی صبح کا آغازیک کپ کافی سے کرتے ہیں ۔ سردیوں میں کافی کا استعمال مزید بڑھ جاتا ہے ۔ اب جب کہ سردیاں قریب ہیں اکثر گھروں کی سودے کی لسٹ میں کافی کا اضافہ ہوچکا ہوگا ۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کافی نہ صرف ذہن کو جگانے بلکہ صحت کے لیے بھی انتہائی مفید ہے ۔ کافی کے چند حیران کن فوائد مندرجہ ذیل ہیں:
دل کے عارضے کے خطرات کم کرتی ہے
ایسا مانا جاتا ہے کہ کافی دل کو نقصا ن پہنچاتی ہے چونکہ کافی پیتے ہوئے دل کی ڈھڑکن تیز ہونے لگتی ہے ۔ حقیقت میں دن میں تین سے پانچ کپ کافی امراض قلب کے خطرات کافی حد تک کم کردیتی ہے ۔ اور اگر آپ دن میں چار یا پانچ کپ سے زیادہ بھی پیتے ہیں تب بھی آپ کو دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کا اتنا ہی خطرہ ہے جتنا کہ کسی ایسے شخص کو جو کافی بلکل نہیں پیتاہو ۔
دماغ کے خلیات کی نشونما
کافی پینے سے ذہن کے خلیات کو نشو نما ملتی ہے وہ زیاد ہ انرجی پیدا کرتے ہیں جس سے ذہن صحت مند اور توانا رہتا ہے ۔ کافی سے ذہن کو پہنچنے والے چندفوائد میں یاداشت بہتر ہونا اور ردعمل میں تیزی آنا شامل ہیں ۔ کبھی امتحان کے لیے جانے سے پہلے کافی کا ایک کپ پی کر دیکھیے ۔ یہ آپ کو یقیناًکافی مدد ملے گی۔
نیند کی کمی کے اثرات کو دورکرتی ہے
کسی پریشانی یا مشکل میں سب سے پہلے آپ کی نیند ہی متاثر ہوتی ہے ۔ اگر کئی دن تک نیند ٹھیک نہ آئے تو طبعیت بھاری اور بوجھل محسوس ہونے لگتی ہے ۔ کافی سے نیند نہ آنے کے باعث ہونے والی سستی دور ہوجاتی ہے ۔ یہ سر کا درد دور کرنے کے لیے بھی مفید ہے ۔
دوڑنے کی رفتار کو بڑھاتا ہے
اگر آپ ورزش کے شوقین ہیں اور دوڑ لگانا آپ کے روز کا معمول ہے تو آپ کے لیے کافی بے حد فائدے مند ثابت ہوسکتی ہے ۔ کثرت سے پہلے ایک کپ کافی پینیسے آپ کی انرجی میں اضافہ ووتا ہے اور آپ کم وقت میں زیادہ ورزش کر سکتے ہیں۔ کافی سے آپ کی دوڑنے کی رفتار میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
ذیابیطس ٹائپ ٹو کے خطرات کم کرتی ہے
ہمارے شکر کے حد سے زیادہ استعمال اور ذہنی تناؤ کے باعث ذیابیطس کے مرض میں پریشان کن حد تک اضافہ ہوا ہے ۔ کافی پینے سے خون میں شوگر لیول ٹھیک رہتا ہے ۔ ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ روزانہ دن میں ایک بار کافی پیتے ہیں ان کے ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات 7فی صد تک کم ہوجاتے ہیں ۔
ایلزائمرز اور پارکنسنز جیسی بیماریوں سے ذہن کی حفاظت
کافی نہ صرف ذہن کو وقتی فائدہ پہنچاتی ہے بلکہ اس کے ذہن پر کئی دیر پا فوائد بھی مرتب ہوتے ہیں ۔ کافی کے مستقل ااستعمال سے انسانی ذہن کئی قسم کی بیماریوں جیسے الزائمرز، پارکنسنسز اور ڈیمینشیا سے محفوظ رہتا ہے ۔
چہرے کی چمک اور رونق بڑھاتا ہے
کافی سے بناہوا اسکرب جلد کو ایکسفولیٹ کرتا ہے یعنی جد کی خراب پرت کو نکال دیتا ہے ۔ تازہ یا استعمال شدہ پسی ہوئی کافی وک ناریل یا زیتون کے تیل کے ساتھ ملالیں ۔ اس پیسٹ کو چہرے پ چلینس یا اسکرب کے طورپر استعمال کریں ۔
بالوں کو چمکدار بنائے
کافی کے استعمال سے بال سیاہ اور چمکدار ہو جاتے ہیں ۔ اسے مہندی میں ملاکربھی بالوں میں لگایا جاتا ہے ۔اس کے علاوہ محض کافی کو پانی کے ساتھ پسٹ بنا کر نہانے سے پہلے بالوں اور جڑوں پر لگانے سے بالوں کا رنگ سیاہ ہوجاتا ہے اور وہ مظبوط بھی ہوتے ہیں۔ کافی کے استعمال سے بالوں کاجھڑنا بھی کم ہو جاتا ہے ۔
کافی کے اتنے سارے فوائد اور خصوصیات جاننے کے بعد ایک کپ تو بنتا ہے !
No comments:
Post a Comment