پاکستان میں مقبول ترین مصالحہ ’ہلدی‘ قدرتی طور پر جراثیم کش خصوصیات کی حامل ہے جو کہ خراشوں، زخموں اور جلنے وغیرہ کے لیے مفید ہے، یہ ایک فوری مرہم کا کام کرتی ہے، خون کے لوتھڑوں کی روک تھام اور زخم پر لگانے کی صورت میں نئے خلیات کی افزائش میں مدد دیتی ہے۔
چھوت کی بیماریوں سے تحفظ
طاقت ور اینٹی بایوٹک ہونے کے ساتھ ساتھ ہلدی چھوت کی بیماریاں جیسے ’ای کولی‘ کی بھی روک تھام کرتی ہے۔ یہ بیکٹیریا عام طور پر صحت مند انسانوں اور جانوروں کے اندر پایا جاتا ہے تاہم آلودہ پانی یا گائے کے کچے پکے گوشت کے ذریعے جسم میں داخل ہونے پر شدید انفیکشن، معدے کے درد، الٹیوں، خونی ہیضے اور آنتوں کی اکڑن کا باعث بنتا ہے۔
جگر کی صفائی
ہم روزمرہ کی زندگی میں زیادہ خوراک کھا لیتے ہیں عام طور پر یہ خوراک کھلی فضا، زہریلے مواد، کیمیکلز، کیڑے مار ادویہ، آلودہ پانی، بھاری دھاتوں کی وجہ سے مضر صحت ہوجاتی ہیں۔ یہ زہر ہمارے جگر، گردوں، لمفی نظام اور خاص طور پر شمحی بافتوں (فیٹ ٹشوز) میں جمع ہو جاتے ہیں۔
ان زہریلے مواد کا انبار کاربوہائیڈریٹس، پروٹین اور غذائیت کو ہضم کرنے میں مزاحمت کرتا ہے۔ یہ مواد ہمارے جسم میں آکسیجن کی مقدار بھی کم کرتے ہیں جس سے ایک تیزابی کیفیت پیدا ہوتی ہے اور ہم امراض کا آسان نشانہ بن جاتے ہیں۔ ہلدی کا استعمال ان زہریلے اثرات کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ گندا انبار کم کرکے جگر کو ٹھیک رکھتا ہے۔
سوجن میں کمی
ہلدی کا روزانہ استعمال جسم میں سوجن قابو میں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کی زرد رنگت میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جسم کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کرتے اور علامات کا خاتمہ کرتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق ہلدی کا موزانہ مختلف ادویہ جیسے موٹرین، بروفین (آئی بپروفین) اور اسپرین سے کیا جاسکتا ہے۔ ظاہر ہے اس میں قدرتی خصوصیات زیادہ ہوتی ہیں اور دواؤں کی طرح زہر یا سائیڈ افیکٹس نہیں ہوتے۔
مضر صحت کولیسٹرول کی روک تھام
ہلدی سادہ چیز ہے مگر وہ بلڈ شوگر کی سطح متوازن رکھنے، دن بھر میں توانائی کی شرح کو برقرار رکھنے اور بہتر مزاج پیدا کرنے میں مدد دیتی ہے۔ ہماری جدید غذائیں، چاہے کتنی ہی ذائقہ دار کیوں نہ ہوں، نقصان دہ چربی اور کولیسٹرول سے بھرپور ہوتی ہیں جو ہمارے لیے ٹھیک نہیں۔ کولیسٹرول کی دو اقسام ہیں: ایل ڈی ایل (لو ڈینسیٹی لیپو پروٹین) یعنی ‘مضر صحت کولیسٹرول’ اور ایچ ڈی ایل (ہائی ڈینسیٹی لیپو پروٹین) یعنی ‘اچھا کولیسٹرول’. خراب چربی برے کولیسٹرول پر مشتمل ہوتی ہے۔
کولیسٹرول کے مرض کی صورت میں اکثر اینٹی کولیسٹرول ادویات تجویز کی جاتی ہیں۔ ہلدی زہر سے پاک ہربل حل ہے جو کولیسٹرول کی سطح تیزی سے کم کرنے، زیادہ مؤثر اور طویل المیعاد بنیادوں پر شریانوں کی اکڑن یا بلاک ہونے سمیت امراض قلب کی روک تھام کرتی ہے۔
ہلدی استعمال کرنے کا ایک طریقہ
ہلدی استعمال کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ تازہ سبزیوں مثلاً کٹی ہوئی شکر قندی، گوبھی، مٹر، پالک کو زیتون کے تیل اور ہلدی کے ساتھ ملالیں۔ پھر انہیں 400 ڈگری پر پکا لیں۔ بعد ازاں انہیں آپس میں ملالیں اور بس۔ آپ اسے شام میں منہ چلانے یا سائیڈ ڈش کے طور پر رکھ سکتے ہیں اور اگر دل چاہے تو رات کا کھانا بنالیں۔ آپ چاہیں تو سبزیوں کو تل کر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
ہلدی کی چائے
ایک کپ پانی ابالیں اور پھر اس میں آدھہ چمچہ ہلدی ملائیں۔ اب اسے 10 منٹ تک پکنے دیں اور پینے سے قبل چھان لیں۔ اس میں اپنی پسند کی مٹھاس بھی آپ شامل کرسکتے ہیں۔
جلد پر لگائیں
ہلدی کو جب جلد پر لگایا جاتا ہے تو یہ سوجن اور خارش میں کمی لاتی ہے۔ کچھ مقدار میں ہلدی کو کسی بھی ٹھنڈی خاصیت والے تیل (ناریل کے تیل، بادام، کیسٹر اور تلوں کے تیل میں ملائیں) اور پھر جلد پر لگائیں۔ 15 منٹ بعد اسے دھو لیں۔ یہ عارضی طور پر آپ کی جلد پر دھبہ ڈال دے گی۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایسی جگہ لگائیں جو آسانی سے ڈھکی جاسکیں۔ کچھ دیر کے لیے جلد کے زرد ہونے پر فکرمند نہ ہوں۔
No comments:
Post a Comment