Monday, December 19, 2016

سبز چائے کے کرشمے

ذیل میں سبز چائے کے نمایاں فائدے پیش ہیں:
٭موٹاپے اور وزن میں کمی کرتی ہے۔
٭شریانوں میں موجود رکاوٹوں اور تنگی دور کرتی ہے۔
٭جسم میں برے کولیسٹرول میں کمی کا باعث بنتی ہے۔
٭دل کے امراض سے ہمیں بچاتی ہے۔
٭قہوے سے سرطان جیسے موذی مرض سے محفوظ رہتے ہیں۔
٭گھنٹیا کا مرض لاحق نہیں ہوتا۔
٭فوڈ پوائزنگ سے بچاتی ہے۔
٭دانتوں میں بننے والے جراثیم کا خاتمہ کرتی اور ان سے محفوظ رکھتی ہے۔
٭بلند فشار خون کو اعتدال میں رکھتی ہے۔
٭نظر اور یاداشت بہتر کرتی ہے۔
٭اس میں موجود کیلشیم ہماری ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔
٭ہماری جلد کے لیے فائدہ مند ہے۔
٭منہ کی بد بو ختم کرنے میں مدد کرتی ہے۔
٭شوگر کے مریضوں کے لیے بھی مفید ہے۔
٭جگر کے امراض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
٭الرجی کی مختلف اقسام سے بچاؤ ہوتا ہے۔
٭ذہنی دباؤ کم کرتی ہے۔
٭سبز چائے تمباکو نوشی کرنے والوں کیلئے فائدہ مند ہے۔

خاتمہ کلام
ہر غذا کی طرح سبز چائے کا حد سے زیادہ استعمال خطرناک ہے۔اس کو خاص طور پر نہار منہ استعمال نہ کریں۔اس کی وجہ سے سینے کی جلن اور تیزابیت چمٹ سکتی ہے۔مذید براں سبز چائے کا زیادہ استعمال انسان کو گردوں کے امراض میں مبتلا کر سکتا ہے۔ حاملہ خواتین سبز چائے استعمال نہ کریں تو بہتر ہے۔یوں ان کے حمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
یہ اہم بات یاد رکھیے کہ کبھی غیر معیاری سبز چائے کا استعمال نہ کریں ۔کوشش کیجیے کہ ہمیشہ کسی اچھے برانڈ کی سبز چائے استعمال کریں۔آخر میں دوبارہ تاکید ، سبز چائے مفید ہے لیکن اس کا ضرورت سے زیادہ استعمال نقصان دہ ہو سکتا ہے۔