Thursday, September 9, 2021

خشک خوبانی کے صحت پر حیرت انگیز اثرات

 خوبانی لذیذ میٹھے ذائقے اور غذائیت سے بھر پور پھل ہے، خوبانی کو تازہ اور اسے سکھا کر دونوں طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے، خوبانی پوٹاشیم، آئرن، فائبر اور بیٹا کروٹین سے مالامال پھل ہے جسے اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔

ماہرین غذائیت کے مطابق تازہ اور خشک دونوں صورتوں میں خوبانی کا استعمال صحت کے لیے بے حد مفید ہے جبکہ اسے سکھا کر محفوظ کرنے کے نتیجے میں اس کی غذائیت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق خوبانی میں وٹامن اے بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے اسی لیے اس کا استعمال کمزور نظر کو تیز کرتا ہے، جَلد بڑھاپے اور اعصابی کمزوری سے تحفظ فراہم کرتا ہے، گھٹنوں، جوڑوں اور پٹھوں کے درد سے محفوظ رکھتا ہے اور دل و دماغ کو طاقت بخشتا ہے۔

خشک خوبانی میں کیلشیم پائے جانے کے باعث یہ ہڈیوں کی بہترین صحت کے لیے بھی ضروری ہے، کیلشیم کے علاوہ خشک خوبانی میں پوٹاشیم بھی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔

خوبانی سکھا کر خشک میوہ جات کی شکل اختیار کر لیتا ہے جبکہ خشک میوہ ہونے کے باعث بھی اس میں فائبر کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے، اس کے علا وہ خشک خو بانی میں کیلوریز بھی بہت کم پائی جا تی ہیں، اس میں موجود فائبر نظام ہاضمہ کی کارکردگی کو مزید فعال بنا دیتا ہے جو وزن کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

فائبر کی بھاری مقدار کولیسٹرول کی سطح کو بھی کنٹرول کرتی ہے جس کے باعث دل کے امراض لاحق ہونے کے خطرات میں کمی واقع ہوتی ہے، آدھا کپ خشک خوبانی کا استعمال دل کی متعدد شکایات دور کرتا ہے اور خون کی گردش رواں دواں بناتا ہے۔

ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ کمزور معدے کے افراد اسے کھانا کھانے سے قبل استعمال کر لیں تو بد ہضمی اور پیٹ سے متعلق جملہ امراض سے شفا ملتی ہے، خشک خوبانی قبض دور کریتی ہے۔

خشک خوبانی میں موجود آئرن خون کی کمی کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور ’اینیمیا‘ (خون کی کمی کی بیماری)  کے خلاف قوت مدافعت بڑھاتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق خوبانی میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس کینسر کے خطرات کو بھی کم کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی افزائش اور اس کا استعمال پاکستان کے جنوبی علاقوں میں زیادہ ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ پہاڑوں پر رہنے والے اور شہری زندگی سے زیادہ کام اور مشقت کرنے والے افراد طویل عرصے تک متعدد بیماریوں سے دور، چاق و چوبند، سلم اسمارٹ اور توانا رہتے ہیں۔

خشک خوبانی جِلد سے جھریوں کا خاتمہ کرتی ہے اور اسے صاف شفاف بناتی ہے، ساتھ ہی سورج کی تپش کے سبب ہونے والی جلن، خارش اور ایگز یما سے بھی بچاؤ ممکن بناتی ہے ۔

اس کے علاوہ خشک خوبانی کے استعمال کے نتیجے میں کیل مہاسوں اور جھائیوں کا علاج بھی ممکن ہوتا ہے ۔


Thursday, July 29, 2021

آڑو کے صحت اور خوبصورتی پر مثبت اثرات

 موسمِ گرما پریشان کُن موسم جبکہ اس موسم کے پھل صحت بخش اور خوبصورتی کے لیے بے شمار فوائد کے حامل ہوتے ہیں، انہی پھلوں میں ایک چھوٹا سا، کھٹا میٹھا لذیذ پھل آڑو بھی ہے جو انسانی مجموعی صحت کے لیے نہایت مفید اور خوبصورتی میں اضافے کا سبب بھی بنتا ہے۔

ماہرین غذ ائیت کے مطابق آڑو کی ٹھنڈی تاثیر جسم میں گرمی کی شدت کم کرتی ہے، آڑو کی 100 گرام مقدار میں 39 کیلوریز پائی جاتی ہیں، گرمیوں میں آڑو کو بطور سلاد یا بطور اسنیک کھانے کے سبب آنکھوں کی بینائی اور معدے کی صحت بہتر ہوتی ہے اور لو لگنے کے سبب بھوک نہ لگنے کا علاج بھی ممکن ہوتا ہے۔

ماہرین غذائیت کے مطابق کیلوریز میں نہایت کم اور فائبر سے بھرپور آڑو میں وٹامن اے، کے، ای، فولیٹ، کولین، آئرن، میگنیشیم، پوٹاشیم، کاپر، زنک اور مینگنیز بھر پور مقدار میں پایا جاتا ہے، اس میں موٹاپے اور جسم میں سوزش یعنی’انفلامیشن‘ سے بچاؤکی خاصیت موجود ہوتی ہے۔

آڑو کے صحت اور خوبصورتی پر کرشماتی فوائد جان کر آپ بھی آج ہی سے اسے باقاعدگی سے اپنی غذا کا حصہ بنا لیں گے:

وٹامن اے حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ آنکھوں کی بینائی بہتر بنانے کے لیے سردیوں میں صرف گاجر ہی نہیں بلکہ گرمیوں کے پھل آڑو سے بھی مدد لی جا سکتی ہے کیونکہ آڑو بینائی بہتر بنانے کے لیے مخصوص غذائی اجزاء فراہم کرنے میں مدد دیتا ہے، آڑو وٹامن اے سے لبریز ہوتا ہے جس سے کمزور آنکھوں کی بینائی بڑ ھانے میں مدد ملتی ہے۔

قلب کے لیے مفید

آڑو میں فائبر کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے، یہ جسم میں خراب کولیسٹرول کے مواد کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، اس کے استعمال سے قلبی نظام بہتر طریقے سے اپنا کام انجام دیتا ہے جس کے نتیجے میں دل متعدد شکایات سے محفوظ رہتا ہے اور آڑو مثبت کولیسٹرول کی مقدار بڑھاتا ہے اور منفی کولیسٹرول کو فائبر کی مدد سے گھٹاتا ہے، دل کی صحت برقرار رکھنے یا صحیح بنانے کے لیے روزانہ 3 سے 4 آڑو کھانا مفید ہیں۔

خون پیدا کرنے میں مدد گا ثابت ہوتا ہے

آڑو میں قدرتی طور پر خون بنانے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں، آڑو جسم میں خون کی پیداوار بڑھاتا ہے اور اس کے ساتھ ہی جسم میں موجود مضر صحت مواد سے لڑنے اس کے اخراج میں مدد فراہم کرتا ہے۔

جِلد کے لیے نہایت مفید پھل

وٹامن سی، اے اور ’فائٹونیوٹریٹیئنٹ‘ کا مجموعہ صاف، صحت مند جِلد کو یقینی بناتا ہے، آڑو میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس عُمر بڑھنے کے عمل کو بھی سست کرتے ہیں لہٰذا موسم گرما میں روزانہ کی بنیاد پر آڑو کو اپنی غذا میں شامل کر لیں، آڑو کھانے کے سبب جِلد صاف اور ایکنی سے پاک ہو جائے گی۔

آڑو خاص طور پر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اور جھریوں کے خاتمہ کے لیے بھی نہایت مفید پھل ہے۔

موٹاپے سے نجات

وزن کم کرنے کےخواہاں افراد اسے بطور سلاد استعمال کر کے اپنے وزن میں خاطر خواہ کمی لا سکتے ہیں کیوں کہ یہ کیلوریز میں کم اور غذائیت سے  بھر پور پھل ہے، ڈائیٹنگ کے دوران آڑو کھانے سے انسان کمزور ہوئے بنا جسم میں موجود اضافی چربی سے نجات حاصل کر سکتا ہے۔

آرو کے استعمال سے صحت پر حاصل ہونے والے دیگر مثبت اثرات مندرجہ ذیل ہیں۔

ماہرین جڑی بوٹیوں کے مطابق آڑو کے پتوں کا جوشاندہ پینے سے پیٹ کے کیڑے مرجاتے ہیں۔

آڑو معدے کو طاقت دیتاہے اور قبض کی شکایت دور کرتا ہے، گرمی کے بخار میں مریض کو آڑو کھلانے طبیعت دنوں میں سنبھل جاتی ہے۔

وٹامن سی اور مفید اینٹی آکسیڈنٹ کا بہترین ذریعہ ہونے کے باعث آڑو کینسر سے بچاؤ ممکن بناتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ذیابیطس ٹائپ1 میں ریشے کی بھرپور مقدار کے باعث آڑو خون میں شوگر کی سطح کم کرتا ہے اور ذیابیطس ٹائپ2 میں بلڈ شوگر میں لیپڈز اور انسولین کی سطح میں بہتری آتی ہے۔

صحت مند جلد ،بالوں، ناخنوں، توانائی میں اضافے اور وزن کمی کے لیے آڑو بے حد مفید پھل ہے۔

آڑو بیماریوں کے سبب ہونے والی موت کے خطرات کو بھی کم کرتا ہے جبکہ جگر کی صحت کے لیے مفید پھل ہے۔

Tuesday, May 25, 2021

دار چینی

ﺩﺍﺭﭼﯿﻨﯽ
CINNAMON BARK
ﺩﺍﺭ ﭼﯿﻨﯽ ﺍﯾﮏ ﺩﺭﺧﺖ ﮐﯽ ﺧﻮﺷﺒﻮ ﺩﺍﺭ ﭼﮭﺎﻝ ﮨﮯ ﺟﻮ ﮨﺮ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﮔﺮﻡ ﻣﺼﺎﻟﺤﻮ ﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮨﻮ ﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﺳﮯ ﭘﯿﺲ ﮐﺮ ﺳﺎﻟﻦ ﮐﻮ ﺧﻮ ﺵ ﺫﺍﺋﻘﮧ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﯿﺎ ﺟﺎ ﺗﺎﮨﮯ ﺯﻣﺎﻧﮧ ﻗﺪﯾﻢ ﺳﮯ ﺩﺍﺭ ﭼﯿﻨﯽ ﮐﺎ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﺩﻭﺍﺋﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ ﺁﯾﺎ ﮨﮯ

پودینے کے انمول فوائد

پودینے کے پاؤڈر کے انمول فوائد استعمال کا طریقہ
پودینہ بھی اﷲ تعالیٰ کی پیدا کی ہوئی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے- پودینہ ہمارے لیے اندرونی اور بیرونی حفاظت کے لیے بہترین ٹانک کا کام کرتا ہے- اس کی مخصوص خوشبو ہمارے دل و دماغ کو متحرک رکھتی ہے۔
ہمارا رہن سہن تبدیل ہو چکا ہے اور اس کی وجہ سے کئی نئی نئی بیماریاں جنم لے رہی ہیں

Tuesday, March 16, 2021

گل قند کے استعمال کے صحت پر حیرت انگیز فوائد

گلاب کی پتیوں سے بننے والی میٹھی غذا گل قند کے استعمال سے صحت پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں جن میں بہتر نیند، قبض سے نجات، تیزابیت، اپھار جیسی بے شمار شکایات سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

جڑی بوٹیوں کے ماہرین کے مطابق گلاب کے پھول کی پتیوں سے بنی خوش ذائقہ گل قند مٹھائی کے استعمال کرنے کی متعدد وجوہات اور صحت پر بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں، گل قند کو کھانے کے بعد بطور میٹھا کھایا جا سکتا ہے